- الإعلانات -

مشال قتل : فوٹیج کی مدد سے مزید گرفتاریاں،تعداد 25ہوگئی

پولیس ذرائع کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں مشتعل افراد کی طرف سے طالب علم مشال خان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،واقعے میں ملوث مزید6 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 25 ہوگئی ہے،ملزمان کی نشاندہی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی گئی ہے، جنہیں آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا