- الإعلانات -

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

خانیوال: لکی ڈبی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 فرار ہوگئے۔

خانیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے لکی ڈبی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، اہلکاروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک خود کش جیکٹ اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں ، دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔