- الإعلانات -

وزیر اعظم سے بھارتی سرمایہ کار جندال کی ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز نجی دورے پر مری گئے تھے، جہاں بھارتی وفد کے ہمراہ سجن جندال نے ان سے غیراعلانیہ ملاقات بھی کی۔

ذرائع کہتے ہیں کہ بھارتی سرمایہ کار جندال وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی دوست ہیں، ذاتی نوعیت کی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات بھی زیرغور آئے۔

ذرائع کے مطابق کٹھمنڈو میں سارک کانفرنس کے موقع پر بھی سجن جندال نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جندال کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات پاک بھارت ٹریک ٹوڈپلومیسی کا حصہ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

کہا ملاقات خفیہ نہیں تھی، وزیراعظم اور جندل پرانے دوست ہیں،، ملاقات کو سیاق و سباق سے ہٹ پیش نہیں کرنا چاہیے۔