- الإعلانات -

ریاستی رٹ بحال کی ، مستقل امن کی طرف بڑھ رہے ہیں، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں وادی تیرہ کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر موجود جوانوں کے ساتھ دن گزارا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع و سلامتی کیلئےقربانیوں پرپاک فوج کی حمایت کرتی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بارڈ ر سیکورٹی انتظامات پر بریفننگ دی اور ایف سی میں بھرتیوں سے متعلق بھی بتایا گیا ۔