- الإعلانات -

ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سرحدپرحالیہ دہشت گردی کےواقعے پرپاکستان اورایران کی قیادت بات چیت کریں گی، ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پربات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بھی بات چیت کی جائے گی، ایران کے وزیر خارجہ وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔