- الإعلانات -

جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف جلسوں کا اعلان

منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے تحقیقاتی اداروں سے لالچ اور دبائوکے بغیر کام کرنے کا مطالبہ کیا ،ان کا کہناتھاکہ کرپشن مخالف تحریک کیلئے مشاورت جاری ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ادارے شفاف بنانے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،چاہتے ہیں تمام کاروائی عوام اورمیڈیاکے سامنے ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ دس روز میں کرپشن کے خلاف ملک گیر جلسے و جلوس کریں گے اورساتھ ہی وہ قومی لائحہ عمل ترتیب دینے کےلیے مشاورت جاری رکھیں گے۔

ڈان لیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ معاملہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے،اس پر اداروں کے درمیان ٹکرائو سے لگ رہا ہے کہ اسلام آباد اندر سے کھوکھلا ہوچکا ہےاور صرف میک اپ سے کام چلا یا جارہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ڈان لیکس کی جو بھی رپورٹ آئے وہ قوم کے سامنے ہونی چاہیے،نوازشریف پہلے نا نا کہتے ہیں پھر ہاں کردیتے ہیں۔