- الإعلانات -

پنجاب : ایف آئی اے کی کارروائیاں، 9 ایجنٹس گرفتار

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہروں گجرات، فیصل آباد، میانوالی، منڈی بہاءالدین اور گوجرانوالا میں کارروائیوں کے دوران بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے 9 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں ناصر اقبال، آصف شہزاد اور فدا حسین کا تعلق گجرات، ذوالفقار علی اور شہباز حسین کا تعلق فیصل آباد، بشیر احمد اور غلام حسین کا تعلق میانوالی سے ہے جبکہ گوجرانوالا سے عامر شہزاد اور منڈی بہاء الدین سے محمد ندیم نامی ایجنٹوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیےگئے ہیں۔