- الإعلانات -

ن لیگ کے گڑھ میں پیپلزپارٹی کے جیالوں کا دما دم مست قلندر

 پیپلزپارٹی کا لاہور میں (ppp jalsa)بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف ناصر باغ میں دما دم مست قلندر ، جیالوں کا پارٹی ترانوں پر رقص ، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب یہ تو بتائیں "کیتا کی اے”

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاناما کیس میں دو ججز نے آپ کے خلاف فیصلہ دیا ، لوگوں کو اس کا جواب دیں کہ آپ نے کیا کیا ہے؟

پیپلزپارٹی آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف ن لیگ کے گڑھ لاہور کے ناصر باغ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، بڑی تعداد میں ہاتھوں کے پنکھے بھی جلسہ گاہ پہنچا دیئے گئے ہیں۔

جیالوں کی بڑی تعداد ناصر باغ پہنچنا شروع ہوگئی ، اکثر پارٹی ترانوں پر رقص کرنے میں مصروف ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں جیالوں کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ گاہ میں ایک باکس بھی رکھا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نیا نام تجویز کی درخواست کی گئی ہے۔