- الإعلانات -

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 5 روپے کم کردی گئی

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے فی ٹن کمی ہوئی، جس کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

کراچی، لاہور، قصور، جہلم، فیصل آباد اور ساہیوال میں ایل پی جی80 روپے فی کلو دستیاب ہو گی۔ پشاور میں 85 روپے، رحیم یار خان، میر پور خاص میں 100روپے،جبکہ گلگت بلتستان، مری اور بالاکوٹ میں ایل پی جی کی قیمت 105 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔