- الإعلانات -

ماں نے غربت سے تنگ آکر تین بچوں کو نہر میں پھینک دیا

موجود غوطہ خور روں نے بچوں کو بچا لیا، عورت اور بچے غلہ منڈی پولیس کی تحویل میں

ساہیوال(آئی این پی)ریلوے کالونی میں رہائش پذیر خاتون نے غربت سے تنگ آکر تین بچوں کو نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دیا ، وہاں پر موجود غوطہ خور روں نے بچوں کو بچا لیا، عورت اور بچے غلہ منڈی پولیس کی تحویل میں ہیں ،زندہ بچ جانے والے بچوں میں زینب عمر ساڑھے چار سال،عروج عمر ڈھائی سال،حسنین علی عمر چار ماہ شامل ہیں ۔ روبینہ بی بی جو کہ 95/6-R کی رہنے والی ہے لیکن آجکل اپنے دوسرے خاوند ندیم کے ہمراہ ریلوے کالونی میں رہائش پذیر ہے۔ وہ آج ریلوے کالونی کے قریب ایرانی امام بارگاہ اپنے تین بچوں کو لے کر آگئی۔ پہلے اُس نے اپنے بچوں کو نہر میں پھینکا اور بعد میں خود بھی نہر میں کودنے والی تھی کہ یہ سارا منظروہاں سے گزرنے والے لڑکوں نے دیکھ لیا جنہوں نے نہر میں چھلانگیں لگا کر بچوں کو زندہ باہر نکال لیا وہاں پر جمع ہونے والوں نے پولیس غلہ منڈی کو اطلاع کردی جس نے روبینہ اور اُس کے بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔ روبینہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اُس نے اپنے پہلے خاوند سے طلاق لے کر اپنے کزن ندیم سے دوسری شادی کی ہے جوکہ محنت مزدوری کرتا ہے۔ گھر میں تنگ دستی کی وجہ سے لڑائی جھگڑ ارہتا تھا جب میں خرچہ کا مطالبہ کرتی تووہ ایک شادی کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔ اس لیے میں نے اپنے بچوں سمیت مرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اب روبینہ نے کہا کہ اب وہ واپس گھر نہیں جائے گی اُسے درالامان بھیجا جائے پو لیس کاروائی کر رہی ہے۔