- الإعلانات -

پاک افغان سرحد پر واقع دیہات کو فوری خالی کرنے کا حکم

دوسری طرف پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان باب دوستی پر آج دوبارہ فلیگ میٹنگ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن قیصر خان کے مطابق کلی جہانگیر، کلی لقمان، گل دارا باغیچہ سمیت تمام سرحدی دیہات کے مکینوں کو لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات اور پمفلٹ تقسیم کرکے ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے علاقے چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی پر آج دوسرے روز بھی پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ جاری ہے،میٹنگ میں سرحدی معاملات پر بحث کی جائے گی۔

کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کرانے کے لیے افغان وفد پر دباؤ بھی ڈالا جائے گا۔

گزشتہ شام باب دوستی پر ہونے والی فلیگ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی تھی۔