- الإعلانات -

ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی

سندھ میں دادو، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر، پنجاب میں رحیم یارخان، بہاول نگر، خان پور اور بلوچستان میں سبی، تربت سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی ہے، گرم موسم میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوب وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔

مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بنوں ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔