- الإعلانات -

پاکستان کے قابل فخر بارہ منفرد اعزاز.

اسلام آباد :  ہمارے پیارے وطن پاکستان جس کے دم سے ہماری پہچان ہے کے بارے میں یہ بات تو عام ہے کہ ترقی پاکستان میں ؟ناممکن مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسے مثبت نقاط کے بارے میں بتاتے ہیں جو یقیناً آج سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے اور جنہیں جان کر آپ کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہوگا
1گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان میں شرح خواندگی میں 250فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہے
2عبدالستار ایدھی دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس نیٹ ورک چلا رہے ہیں
3دنیا کے سب سے چھٹے ماہرین مائیکرو سافٹ ارفع کریم ( مرحوم ) اور بابر اقبال کا تعلق پاکستان سے ہے
4پاکستانی قومی ترانے کی دھن کو دنیا کی تین بہترین دھنوں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔
5دنیا کا چوتھا بڑا برانڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم پاکستان میں پایا جاتا ہے
6دنیا کی سب سے گہری بندر گاہ گوادر پاکستان میں ہے
7ایشیاکا سب سے اونچا ریلوے اسٹیشن پاکستان میں ہے
8دنیا کے سب سے کم عمر سول جج محمد الیاس کا تعلق پاکستان سے ہے
9لمز یونیورسٹی میں دنیا بھر کے طالبعلم علم حاصل کرنے آتے ہیں
10بین الاقوامی شہرت کے حامل استاد نصرت فتح علی خان کا تعلق پاکستان سے تھا
11پاکستان تعداد کے اعتبار سے انجینئر اور ڈاکٹر کی عالمی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے
12پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کے بہترین ہوابازوں میں کیا جاتا ہے ۔
الغرض کہ تمام تر تباہی ،جہالت اور غربت کے باوجود ’’ذرانم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی