- الإعلانات -

بھارتی ہائی کمیشن نے عظمیٰ کی دستاویزات دفتر خارجہ کو دیدیں

بھارتی ہائی کمیشن دفتر خارجہ کی جانب سے عظمیٰ کی روانگی کا پروانہ ملنے کا منتظر ہے، بھارتی ہائی کمیشن نے دفتر خارجہ کو عظمیٰ کی تمام دستاویزات مہیا کر دیں۔

ذرائع کے مطابق انڈین ہائی کمیشن نے عظمیٰ کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان کی کاپی اور دیگر دستاویزات دفتر خارجہ کو بھجوا دی ہیں۔

بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ عظمیٰ کے معاملے پر تعاون کر رہا ہے، امید ہے جلد عظمیٰ کو سفری دستاویزات مل جائیں گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عظمیٰ کا کیس اس وقت عدالت میں ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی عظمیٰ کو بھارت واپس بھجوایا جا سکتا ہے۔