- الإعلانات -

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی میں اضافہ

آگ برساتےسورج نے سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو متاثر کررکھا ہے،گرم ہواؤں کےتھپیڑوں سے گرمی بھی بڑھ گئی ہے، گرمی سے بچنے کےلیے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں اضافے کےساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔

پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات جبکہ بالائی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔