- الإعلانات -

آج قائم ہونے والی روایت ملک کیلئے بہتر ہے، مریم اورنگزیب

ڈان لیکس کا معاملہ حل ہونے کے حوالے سے جاری ہونے والی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے معاملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، ساری دنیا اس کو تعریف کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سول ملٹری تعلقات میں تناؤ ڈالنے کی کوشش ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے خلاف ہرطرف سے آوازاٹھ رہی تھی انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا،پاکستان کے ادارے مستحکم ہورہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد کریں گے۔