- الإعلانات -

حنیف عباسی کا پارٹی فنڈنگ پر مقدمہ قیامت کی نشانی ہے، شفقت محمود

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ پاناما کا فیصلہ جیسے جیسے قریب آرہا ہے ان کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے، ایسے لوگ باتیں کررہے ہیں جن کا اپنا ماضی داغدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ سے متعلق واضح پالیسی ہے ،صرف پاکستانی اوریجن کے حامل افراد ہی فارن فنڈنگ کرسکتے ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ قومی سلامتی کی خلاف ورزی کہاں ہوئی؟ معاملہ حل کیسے ہوا؟ اس معاملے میں پوری قوم مدعی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنی چاہئے۔