- الإعلانات -

اسٹیج گرنے کا واقعہ، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

28اپریل کو اسلام آباد میں نجی ٹی وی کے پروگرام کی شوٹنگ کے دوران اچانک اسٹیج گرنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخموں کی تاب نہ لاکر چند دن بعد ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے میڈیا رپورٹس پر از خود نوٹس لیا ہے، سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد انتظامیہ سارے معاملے میں خاموش تماشائی بنی رہی ۔