- الإعلانات -

لاہور کے بعد کراچی میں بھی گدہوں کا گوشت۔

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے گدھے کی 12 سو کھالوں کو بیرون ملک بجھوانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے کسٹم حکام کی بروقت کارروائی کی وجہ سے کھالوں کو بیرو ن ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنائی جاسکی ہے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بات جاننے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں کہ 12 سو گدھوں کا گوشت کہاں استعمال ہوا ہے یاد رہے کہ دنیا میں گدھوں کی افزائش اور استعمال کے حوالے سے بڑے ملکوں میں سے ایک پاکستان میں حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کرررکھی ہے حالیہ عرصے میں کئی ایسے ملزمان کو گررفتار بھی کیا گیا ہے جو گدھے کا گوشت خوراک کیلئے استعمال کرنے اور کھالوں کو بیرون ملک بجھوانے میں ملوث پائے گئے ہیں ۔