- الإعلانات -

کھلونا بم پھٹنے سے دس سالہ بچہ جھلس کر شدید زخمی.

وزیرآباد: کوٹ نتھومیں کھلونا بم پھٹنے سے دس سالہ بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیواہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تحصیل وزیرآباد کے قصبے گاؤں کوٹ نتھوکے رہائشی محنت کش صفدر کا دس سالہ بیٹا مصطفٰی دریا کنارے واقع والد کی دوکان پر آیا جہاں ننھے مصطٖفٰی کو دریا کنارے سے ایک لوہے کا کھلونا ملا جس سے وہ کھیل رہا تھا کہ لوہے کا کھلونا بم اچانک پھٹ گیا جس سے 10 سالہ مصطفٰے بری طرح جھلس کر زخمی ہو گیا جسکو فوری طبی امداد کے کیلئے سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا جہاں مصطفٰی کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔