- الإعلانات -

ڈی جی رینجرزفاروق ستارودیگر ملزمان کوگرفتار کر کے پیش کریں، عدالت

انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی رینجرز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 31 مئی تک پیش کریں ۔

اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور ملزمان سےمتعلق پولیس رپورٹ مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

عدالت نے مفرور ملزمان فاروق ستار،عامر خان ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد کا حکم دیا اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 31مئی تک عدالت میں پیش کریں۔

واضح رہے کہ ملزمان پر 22 اگست 2016 کو قائد ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر میں سہولت کاری،میڈیا ہاؤسز پر حملے کا الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو مقدمات درج ہیں ۔