- الإعلانات -

بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں پی ٹی آئی کا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج پشاور میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، جس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کارکن واپڈا ہاؤس پہنچے۔

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے بعض کارکن دیواریں پھلانگ کر واپڈا ہاؤس میں داخل ہوگئے، مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

احتجاج کی قیادت رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کررہی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے خیبرپختون خوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ میری کال پرنکلے ہیں۔ پشاورکے لوگوں نے بل جمع کرائے ہیں، اووربلنگ کا مسئلہ حل کیا جائے اورلوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کارخانے بند ہوگئے ہیں، لوگ بے روزگار ہوگئے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت عوام سے ٹیکسز وصول کرتی ہے لیکن سہولتیں نہیں دے رہی۔ پیسکو میں امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان کی مرضی چلتی ہے

انہوں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خاتمے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔