- الإعلانات -

مزید چارخطرناک دہشت گردوں کو پھانسی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں احمد علی، اصغرخان، ہارون رشید اور گل رحمان کو آج صبح پھانسی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گردشہریوں اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں کو بھی تباہ کیا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں کیس چلایا گیا جہاں انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔