- الإعلانات -

شہبازشریف کی چین سے واپسی پر وزیرآباد آمد

وزیراعلیٰ پنجاب صبح کے وقت دورہ چین سے واپس لاہور پہنچے تھے،لیگی اراکینِ اسمبلی اورسرکاری افسروں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےشہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا ۔

انہوں نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے ،پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر میں مل کر چلیں گے۔