- الإعلانات -

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا بل موخر کرنے پراپوزیشن کا احتجاج

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہار برہمی کرتےہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت فاٹا کو لالی پاپ دینا چاہتی ہے کہ بل لائیں گے،دوسری جانب وہ اپنے اتحادیوں کے ذریعے روک دیتی ہے۔ یہ بہت بڑی اہم آئینی ترمیم ہے،اسکے روکنے پر میں مذمت کرتا ہوں۔

رکن فاٹا شاہ جی گل آفریدی نے مسلسل بغیر مائیک کے احتجاج کیا جس پر اسپیکر نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اٹھا کر باہر پھنکوادوں گا۔

اسپیکر نےشاہ جی گل آفریدی کو آواز نیچےرکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کرنے کاطریقہ نہیں۔

رہنما پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی نے کہا کہ قبائلیوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے، سرتاج عزیز نےمیرے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ نہیں نبھایا ۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان کے رکن اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں، آپ پارلیمنٹ کی خود مختاری کی بات کرتے رہے ہیں،آج کیوں نظر انداز کر رہے ہیں۔