- الإعلانات -

لودھراں: سلنڈردھماکےمیں جاں بحق افرادکی تعداد8 ہوگئی

پولیس کےمطابق 14مئی کو لودھراں کےعلاقےاڈا شاہنال میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی ری فلنگ کےدوران دھماکا ہوگیاتھاجس میں دو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

11 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال کے برن یونٹ لایا گیا تھا جہاں گزشتہ روز 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ آج ایک اور زخمی کے جاں بحق ہونے کے بعد تعداد 8 ہوگئی ۔

ڈپٹی کمشنر نے جاں بحق افراد کی پانچ لاکھ فی کس امداد کے لیے وزیراعلیٰ کو سفارش کی ہے ۔