- الإعلانات -

پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو نئے ٹیکس کی وصولی سے روک دیا.

پشاور : پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس یونس تھہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی – جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر لگائے گئے نئے 9.5 فیصد ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا تھا-سینئر قانون دان بیرسٹر بابر اعوان کی وساطت سے دائر رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اس طرح کا ٹیکس ملک میں کہیں پر نہیں لگایا گیا اور صرف خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے اضافی ٹیکس لگایا ہےدورکنی بنچ نے کیس کی ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیااور صوبائی حکومت کو نئے ٹیکس کی وصولی سے روک دیا جبکہ ٹیکس پرصوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔