- الإعلانات -

خان صاحب کی معلومات ہمیشہ ناکافی ہوتی ہیں، طلال چوہدری

چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر اپناردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کو قومی امور کا نہیں پتا، بین الاقوامی امور تو دور کی بات ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں چند ملکوں کو بلایا گیا تھا جن میں پاکستان بھی شامل تھا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جو فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور فوج کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ان لوگوں کو آزادی اظہارِ رائے کی تمیز سکھائی جا رہی ہے۔