- الإعلانات -

پی ایس او سینیئر جنرل منیجر کرپشن کے الزام میں گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے پی ایس او سینیئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے اہلکاروں نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے صدر دفتر پر چھاپہ مار کر ادارے کے سینیئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو حراست میں لے لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم ایف آئی اے سرکل کامران عطا اللہ کا کہنا ہے کہ نوید عالم زبیری نجی پاور پلانٹ حب کو کو ایندھن فراہم کرنے والے پی ایس او کے ذیلی ادارے اے پی ایل ایشیا کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، ان پر 50 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، اس کے علاوہ ان سے ادارے میں کی گئی بھرتیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس او کے ایم ڈی عمران شیخ کو حراست میں لینے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تاہم سرکاری تیل کمپنی نے اس کی تردید کردی ہے۔