- الإعلانات -

پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بہترین صوبہ بن کر ابھرا ہے، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی بزنس سیمینار میں شریک غیرملکی کمپنیوں کے سربراہان نےملاقاتیں کیں جن میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیرملکی کمپنیوں کےسربراہان نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئےبہترین ماحول فراہم کرنےپر وزیراعلیٰ کےاقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پنجاب کو ترقی کےلحاظ سےصف اول کا صوبہ بنا دیا۔

مہمانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب آ کر ’شہباز اسپیڈ‘ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہےصوبے میں شفافیت کا کریڈٹ آپ کی متحرک قیادت کو جاتا ہے۔ وہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سی پیک نے بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔آئیے مل کر پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کریں اور تعاون کو بڑھائیں۔ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کرے گی۔