- الإعلانات -

آف شور کمپنیوں کا کیس ،عمران خان کا تحریری جواب اور بیان حلفی

عمران خان کے وکیل نے 35 صفحات پرمشتمل تحریری جواب جمع کرایا۔ تحریری جواب میں عمران خان کا 9 صفحات پرمشتمل بیان حلفی بھی شامل ہے۔

بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ 1971 سے 1982 تک کمائی گئی رقم کرکٹ سے ملی جس سے 1983 میں لندن میں ایک بیڈروم پرمشتمل فلیٹ خریدا، فلیٹ بیچا تو وہاں کے رہائشی نہیں تھے ، اس لیے ٹیکس ادا نہیں کیا۔

جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ1995 میں جمائما سے شادی کی، طلاق کے بعد طلاق کے وقت برطانوی قانون کے مطابق مشترکا اثاثے برابرتقسیم ہوتے ہیں۔ شرعی قانون کے تحت سابقہ شوہر سابقہ بیوی کے اثاثوں کا حق نہیں رکھتا۔

بیان حلفی کے مطابق عمران خان نےجمائما سے طلاق کے بعداثاثے لینے سے انکارکیا۔ جمائما نےبنی گالہ جائیداد اپنے اور بچوں کیلئے خریدی تھی۔