- الإعلانات -

پاناما پر جے آئی ٹی میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لوئر دیرکے علاقے جندول میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ فیصلہ میرٹ پر نہ ہوا تو پھر عدالتیں چوراہوں پر لگیں گی، چوکوں پر عوامی احتساب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ظلم کے خلاف عوام کھڑے ہوئے وہاں نظام درست اور حالات ٹھیک ہوگئے۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے،کس قانون کے تحت رپورٹ کو چھپایا جارہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو فوری سزا دی جائے، بھارتی جاسوس کو سزا ملنے سے بلوچستان اور فاٹا میں حالات بہتر ہوں گے،یہاں امن قائم ہونے سے بھارت کو شکست ہوجائے گی۔