- الإعلانات -

کراچی میں بجلی کا بحران برقرار،500 کلو واٹ کاسرکٹ پول خراب

کراچی میں توانائی کا بحران گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی شدت اختیار کرگیا۔ کے الیکٹرک کے مطابق این ٹی ڈی سی سرکٹ پول کا مرمتی کام تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا، شہر کے بیشتر علاقے ان دنوں بجلی کی آنکھ مچولی کی لپیٹ میں ہیں۔

گلستان جوہر کے مختلف بلاکس، نارتھ ناظم آباد، ملیر، ماڈل کالونی، اولڈ سٹی ایریا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔