- الإعلانات -

بھارتی شہری عظمیٰ اپنے ملک واپس پہنچ گئی

لاہور: پاکستانی شہری طاہر سے شادی کرنے والی بھارتی شہری عظمیٰ سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر سے اپنے ملک واپس پہنچ گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد عظمیٰ بھارتی ہائی کمیشن کے حکام اورسیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچیں، جہاں سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد وہ سرحد پارکرگئیں۔

بھارتی میڈیا نے ملائیشیا میں پاکستانی شہری طاہرسے شادی کرنے والی اپنی شہری عظمیٰ کے بھارت پہنچنے کی تصدیق کردی ہے جب کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے عظمیٰ کو واپسی پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔

Indian woman Uzma returned to India via Attari-Wagah border after Islamabad HC’s permission, had alleged she was forced to marry a Pakistani

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ نے بھارتی شہری عظمیٰ کو بھارت جانے کی اجازت دے دی تھی۔