- الإعلانات -

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں کا ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کی قیادت میں کارکن ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگئے اور ’گو نواز گو ‘کے نعرے لگائے۔رکن اسمبلی نے کئی علاقوں کے بند فیڈرز خود ہی کھول دیئے۔

فضل الٰہی کا کہناہے کہ ہزار خوانی فیڈر سے منسلک100دیہات میں 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، بجلی بحال نہیں کرتے تو خود ہی آگے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیسکو حکام سے مذاکرات کے بعد بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ایم پی اے فضل الہٰی کے حلقے میں 70 فیصد خسارے کا سامنا ہے، رمضان کی وجہ سے ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے 16 گھنٹے کردی ہے، کوشش ہوگی کہ سحری اور افطاری میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان علاقوں کے عوام کنڈے ہٹا کر میٹر لگوائیں اور بل ادا کریں۔