- الإعلانات -

حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جا ری

چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ بنی گالہ کے لئے پیسہ کہاں سے آیا ؟پی ٹی آئی سربراہ کو ثابت کرنا ہوگا ،عمران اگر ثابت نہ کرسکے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے کمائی دولت پر ٹیکس الگ بات ہے،جس کا ظاہر کرنا لازم ہے، نعیم بخاری نے خود کہا ادائیگیاں تیسرے فریق کے ذریعے کی گئیں، آپ نے اب اس دفاع کو ثابت کرنا ہے، نہ کرسکے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔

پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ جمائما نے بنی گالا عمران خان کوگفٹ کیا اوراسی حوالے سے ٹیکس ادا کیے گئے، کسی تیسرے کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟عمران خان کو جمائماخان نے بنی گالا زبانی گفٹ کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فنڈزسےمتعلق الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا لیکن کوئی پیش نہ ہوا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صحافیوں کو انتباہ کیا کہ اسے میری برہمی نہ کہا جائے،میں برہم نہیں ہوتا،یہ میری آبزرویشن ہے میرے حوالے سے برہمی کا لفظ استعمال نہ کیا کریں۔

عمران خان کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔