- الإعلانات -

نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ لائرز گیٹ سے داخل ہونے سے روک دیا گیا

سینیٹرنہال ہاشمی سپریم کورٹ پہنچ گئے تاہم سیکیورٹی عملے کی جانب سے ان کو لائرزگیٹ سے داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

چیف جسٹس نےجےآئی ٹی کےخلاف نہال ہاشمی کی تقریر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ان کو آج سپریم کورٹ طلب کیا تھا۔

آج جب وہ سپریم کورٹ میں داخل ہورہے تھے تو سیکورٹی عملے نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے پاس شناختی کارڈکےعلاوہ کونسا کارڈ ہے؟

جس پر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ دے دو یار کارڈ دے دو، دیر ہورہی ہے، اندر جارہا ہوں جس کے بعد نہال ہاشمی دوسرے گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرےقائد آج بھی وزیراعظم نواز شریف ہیں۔

واضح رہے کہ پاناما عملدر آمد بنچ نہال ہاشمی کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔