- الإعلانات -

میاں افتخار کے مشال قتل کی جے آئی ٹی رپورٹ پر تحفظات

میاں افتخارکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ مشال خان کی بے گناہی کاثبوت ہے، تاہم جے آئی ٹی کی رپورٹ پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ جےآئی ٹی رپورٹ میں صرف پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا نام کیوں لیا گیا؟ پختون ایس ایف کےعلاوہ دیگرتنظیموں کےافرادکےنام رپورٹ میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشال خان کا خود پختون ایس ایف سے تعلق تھا، جس نےگولی مارنےکااعتراف کیا اسکا نام رپورٹ میں نہیں،انہیں اس معاملےمیں کوئی سازش لگ رہی ہے۔