- الإعلانات -

شریفوں کے کارندے جے آئی ٹی پر حملے کر رہے ہیں، عمران خان

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ شروع میں ہی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کو ہرصورت مستعفی ہونا چاہیے، تمام حکومتی ادارے وزیراعظم نواز شریف کے ماتحت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو امپائر شریفوں سے نہ ملے ہوں یہ ان پر جانبداری کا الزام لگا دیتے ہیں، شریفوں کی یہ سوچ 3عشروں تک امپائروں سے مل کر کھیلنے کا نتیجہ ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اس ماحول میں آزادانہ کام نہیں کرسکتی، آج جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جو امپائرنواز شریف کے حق میں نہیں وہ جانبدارہیں، ان کارندوں کو اس ذہنیت سے پالا گیاہے کہ جو ہمارے حق میں نہیں وہ جانبدار ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میری بات بالآخرسچ ثابت ہوگئی، نواز شریف کے استعفے کے بغیر جے آئی آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کر سکے گی۔