- الإعلانات -

بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کا آج چوتھا میچ لندن، اوول میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔

سری لنکا اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کھا چکا ہے ، جبکہ بھارت ایک میچ کھیل کر ناقابل شکست ہے۔

اس میچ کے لیے اوول میں تیار کی گئی پچ کے لیے کہا جا رہا ہے کہ ابتدا میں سیمرز کچھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن پھر بھی میچ میں بڑا اسکور ہونے کا امکان ہے۔

بھارت اور سری لنکا کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔