- الإعلانات -

رحمان ملک آج جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہونگے

پاناما پیپرز کے معاملے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے رحمان ملک کو بھی طلبی کا سمن جاری کیا ہے، جس میںرحمان ملک کو آج طلب کیا گیاتھا لیکن وہ میں ہونے کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکیں گے۔

رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو 10جون کو خط لکھا تھا۔

جے آئی ٹی کے خط میں رحمان ملک کو 13جون کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔ رحمان ملک 9جون سے بیرون ملک میں ہیںجبکہ جے آئی ٹی کے سمن سے متعلق رحمان ملک کو آگاہ کردیا گیاہے۔

رحمان ملک پیشی کی نئی تاریخ کےلیے جے آئی ٹی کورواں ہفتے خط لکھیں گے۔