- الإعلانات -

وزیراعظم نے مؤقف پیش کر کے اعلیٰ مثال قائم کی، رانا ثناء

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےاقدام کی وجہ سےرول آف لا کی عمدہ مثال قائم ہوئی، جےآئی ٹی کےروبروپیش ہوناسپریم کورٹ کےسامنے پیش ہونا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی کوجواب دینا ہوگا کہ اس نے اختیارات سے بڑھ کر گواہوں کو دھمکیاں دیں،انصاف کے منافی رویہ جے آئی ٹی نے کیوں روا رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو اب کنٹینر سے اترنا چاہیے،اس نے تقریباً ہر ادارے سے لڑائی لے رکھی ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی کو حسین نوازکی تصویرلیک کرنے والے ملزم کا نام بتانا چاہیے، ملزم کا نام صیغہ راز میں کیوں رکھا جا رہا ہے، اسے کہاں بھیجا گیا ہے؟