- الإعلانات -

اوکاڑہ سے منتخب ریاض الحق جج نے ن لیگ میں شمولیت اختیا ر کر لی

لاہور: اوکاڑہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی ریاض جج نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 144اوکاڑہ سے کامیابی حاصل کی تھی ضمنی انتخابات میں انہوں نے 83ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیئے تھے ۔ریاض جج کی ن لیگ میں شمولیت پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاض جج کو پارٹی میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔واضح رہے کہ ریاض جج ضمنی انتخابات میں اوکاڑہ سے کامیاب ہوئے تھے ۔ریاض جج سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی رابطہ کیا گیا تھا ۔لیکن انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کو ترجیح دی۔