- الإعلانات -

عمران خان کو مارنے کی خبریں سازشی ذہن کی پیداواراور بے بنیاد ہیں،شیریں مزاری

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے عمران خان او ر ریحام خان کے درمیان علیحدگی پر میڈیا میں پھیلنے والی افواہوں کی شدید مذمت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران اور ریحام خان کی علیحدگی پر نشر ہونے والی میڈیا رپورٹس اور افواہیں قابل مذمت ہیں

۔انہوں نے ریحام خان کو لندن میں فلیٹ اور پیسے دیئے جانے کے حوالے سے شائع یا نشر ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام کو دی جانے والی مالی سیٹلمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔اس بات پر کہ ریحام خان عمران خان کو زہر دینا چاہتی تھیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مارنے کی خبریں سازشی ذہن کی پیداواراور بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلاق پر من گھڑت باتیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔ان افواہوں کا مقصد عمران خان کی کردار کشی کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاق میں پارٹی لیڈرز کوذمے دارقرار دینےکی باتیں جھوٹ پرمبنی ہیں. پارٹی قیادت عمران خان کے ذاتی معاملے سے دوررہے۔