- الإعلانات -

پاکستان کا بھارتی شیو سینا کی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان کی بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دہشت گرد کارروائیوں پر تشویش، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں افغان حکومت کی خواہش پر دوبارہ مذاکرات کرانے کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پہلے بھی شیوسینا کی انتہا پسندی پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں، ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ عالمی برادری نوٹس لے۔ ترجمان نے افغان طالبان کی دھڑے بندی ان کا اندرونی معاملہ قرار دیا.