- الإعلانات -

پشاور ہائی کورٹ کا عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 نومبر کو عدالت طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس ہیلتھ ایکٹ کیس میں غیرحاضری پر بھیجا ہے۔

ہیلتھ ایکٹ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے اپنے حالیہ بیان پر ڈاکٹرز کو مافیا قراردیا تھا۔

پی ایم اے نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے میڈیا کے ذریعے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔