- الإعلانات -

ایف آئی اے کی پنجاب میں کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے سیالکوٹ ، رحیم یار خان اور منڈی بہاؤالدین میں چھاپے مار کر ایک ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ایجنٹ افضل سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورتا تھا جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان رانا سردار احمد اور عابد سلطان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔