- الإعلانات -

لسبیلہ :ندی نالوں میں طغیانی ، سیلابی ریلے سے 8 افراد جاں بحق

ریلے کی زد میں آنے والے مکانات دارو ہوٹل کے نالے کے قریب بنائے گئے تھے ، امدادی ٹیموں کو پانی میں بہہ جانے والے ایک شخص کی تلاش

لسبیلہ  لسبیلہ میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے 20 گھر سیلابی ریلے کی زد میں آگئے ۔ 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا ۔

سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے مکان حب کے علاقے دارو ہوٹل کے نالے کے قریب بنائے گئے تھے ۔ واقعہ رات تین بجے کے قریب پیش آیا ۔

سیلابی ریلا 9 افراد کو بہا لے گیا ۔ ایدھی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔