- الإعلانات -

چین کی افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان کی تعریف

اسلام آباد: چین کے نئے خصوصی نمائندے برائے افغانستان سفارتکار دینگ ژی جن نے افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کے سہولیاتی کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئے چینی خصوصی نمائندے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مربوط کوششوں اور گراں قدر قربانیوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے علاقے میں درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔