- الإعلانات -

پانامہ کیس کی تحقیقات کا فائنل راؤنڈ کل سے شروع

پانامہ کیس کی تحقیقات کا فائنل راؤنڈ کل سے شروع، وزیر اعظم کے عزیز طارق شفیع پھر طلب، تین جولائی کو حسن، چار کو حسین اور پانچ جولائی کو مریم نواز کی پیشی، جے آئی ٹی 10 جولائی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کریگی۔

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے نیوز کو بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کو خط میں لکھا ہے کہ شریف خاندان کا جتنا ریکارڈ دستیاب تھا فراہم کر دیا۔ تاہم، جب شریف فیملی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک تھے، اس وقت کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ وزیر اعظم، ان کا خاندان اور اسحاق ڈار جب ملک سے باہر تھے تو ان کیلئے رِٹرنز فائل کرنا ضروری نہیں تھا، خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ شریف خاندان کا کچھ ریکارڈ نیب کو دیا گیا تھا، اگر وہ مل گیا تو فراہم کر دیا جائے گا جبکہ دفتر کی تبدیلی کے دوران کچھ ریکارڈ گم ہو گیا تھا۔